کھیل

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟ شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے

بابراعظم نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ'مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بابراعظم نے ویرات کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟ شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے ، تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے آؤٹ آف فارم ہونے پر کی گئی ٹوئٹ ان کو اعتماد دینے کیلئے کی تھی۔

2022 میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آؤٹ آف فارم کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔اسی دوران کپتان بابراعظم نے ٹوئٹر پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ بابراعظم نے اس حوالے سے آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اس وقت سے گزرسکتا ہے۔

معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچادی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button