ٹیکنالوجی

معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچادی

خبر ہے کہ ایپل کمپنی نے نیا فولڈ ایبل موبائیل تیار کر لیا ہے یو ایس پیٹنٹ آفس نے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے ایک پیٹنٹ کو رجسٹر کر لیا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف موبائل کمپنی ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچادی ،خبر ہے کہ ایپل کمپنی نے نیا فولڈ ایبل موبائیل تیار کر لیا ہے یو ایس پیٹنٹ آفس نے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے ایک پیٹنٹ کو رجسٹر کر لیا ہے۔اس پیٹنٹ میں ایک فولڈ ایبل ڈیوائس میں ڈسپلے کو دکھایا گیا ہے۔

پیٹنٹ کی تفصیلات کے مطابق صارفین کے لیے اس ڈیوائس میں متعدد ٹچ پوائنٹس (اسکرین سے ہٹ کر بھی)ہوں گے جبکہ وہ جوائے اسٹک، اسکرولنگ وہیل، ٹچ پیڈ، مائیکرو فون اور کی بورڈ کو اس ڈیوائس سے کنکٹ کرسکیں گے۔اس پیٹنٹ سے یہ عندیہ تو نہیں ملتا کہ اس سال فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرایا جا سکتا ہے مگر بہت جلد ایسا ممکن ضرور ہے۔اپریل 2022 میں ایک تجزیہ کار منگ چی کیو نے پیشگوئی کی تھی کہ پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

2021 میں مختلف رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے کمپنی کے اندر فولڈنگ ڈسپلے کے پروٹوٹائپ ماڈلز پر کام ہورہا ہے۔خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کی جاتی اور اس کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔

طلباء و طالبات پر اکٹھے ہونے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button