کھیل

پی ایس ایل، اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے 179 کا مقررہ ہدف آخری اوور کی تین گیندوں مکمل ہونے سے پہلے ہی حاصل کرلیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا لیکن ول سمیڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، یاسر خان بھی 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کو مبصر خان نے بانڈری پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی۔ افتخار احمد بھی 17 کے مجموعے پر صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زادران کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور محمد نواز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نجیب اللہ زادران بھی 59 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن عمر اکمل نے آتے ہی چھکوں کی برسات کردی اور صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز ایل بی ڈبلیو ہو گئے لیکن کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 63 رنز کی برقرفتار اننگز کھیلی۔ ایک موقع پر اسلام آباد کے 6 کھلاڑی 111 ر نز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 169 کے مجموعے پر اعظم خان 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن فہیم اشرف نے 3 گیندوں پہلے ہی ہدف پورا کر دیا اور وہ 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

عمران خان بزدل آدمی، گرفتاری کے خوف سے کانپتا ہے’ عطاء اللہ تارڑڑ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button