کھیل
دوسرا ون ڈے ‘ کیویز اور سری لنکا کی ٹیمیں 28 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 28 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا' میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے
کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 28 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 مارچ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔
یاد رہے کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کا اعلان ، کون سی تبدیلی کی گئی؟