کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کا اعلان ، کون سی تبدیلی کی گئی؟

فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز 'پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ افغانستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو کم سکور پر آئؤٹ کر کے میچ جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کرکٹ ٹیموں کے پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button