کھیل

پی سی بی کا بابر اعظم اور شاداب کوحیران کن تحفہ، سب کی آنکھیں کھل گئیں

پی سی بی کا کپتان بابراعظم اورشاداب کو خصوصی تحفہ' بابراعظم نے 100ٹی ٹوئنٹی اورشاداب نے100وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور شاداب خان کو 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے خصوصی تحفہ دیا گیا۔ کیویز کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ تھا، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ہی افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب خان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کو ان کے اعزاز کے اعتراف میں قومی ٹیم کی خصوصی جرسی کا تحفہ دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاداب خان کو خصوصی 100 نمبر والی جرسی پیش کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 88 رنز سے شکست دی تھی۔

سابق اہلیہ کا آدھی جائیداد کا مطالبہ، کروڑ پتی فٹبالر اشرف حکیمی غریب نکلے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button