کھیل

مکی آرتھر نے یاسرعرفات کو کرکٹ ٹیم کے کوچ کی آفر دے کے کر معذرت کیوں کی؟

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں مقیم یاسر عرفات نے سسیکس کانٹی اور ایلدم کالج کو استعفے کا پیغام بھی پہنچا دیا تھا۔

لاہور (کھوج نیوز )یاسر عرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی آفر کی گئی تھی، 2 ماہ قبل مکی آرتھر نے انہیں براہ راست بولنگ کوچ بننے کی آفر کی تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات نے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی خدمات کی مکمل دستیابی دے دی تھی اور وہ طویل عرصے کے لیے بولنگ کوچ بننے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں مقیم یاسر عرفات نے سسیکس کانٹی اور ایلدم کالج کو استعفے کا پیغام بھی پہنچا دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حال ہی میں مکی آرتھر نے یاسر عرفات سے رابطہ کر کے بولنگ کوچ کی آفر سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پلان میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، پی سی بی صرف غیرملکی کوچز کے ساتھ طویل مدت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

قومی ٹیم کے بلے باز فخرزمان نے صائم ایوب کے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button