شوبز

اب تو عہد کر لیا ہے نتھ کبھی بھی نہیں اُترواوں گی ،عائشہ عمر کا کھلم کھلا اعلان

انہوں نے اس منفرد انداز کی ناک کی نتھ کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ قرار دیتے ہوئ

کراچی (کھوج نیوز)سوشل میڈیا پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، مذکورہ اسکرین شاٹ میں عائشہ عمر کو منفرد انداز کی ناک کی نتھ پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا ذہنی توازن خراب ہونے سے متعلق لکھا گیا تھا۔اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاشرے میں کسی کا بھی ذہنی توازن خراب ہوگا اور میں پہلے ہی صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔انہوں نے اس منفرد انداز کی ناک کی نتھ کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اب اس ناک کی نتھ کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، یہ ہماری زندگی کا مستقل حصہ ہے کیونکہ ناک نہیں کٹوانی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ عمر نے اپنی نئی آنے والی فلم منی بیک گارنٹی کی پروموشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔دوران تقریب اداکارہ کی منفرد انداز کی ناک کی نتھ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

مکی آرتھر نے یاسرعرفات کو کرکٹ ٹیم کے کوچ کی آفر دے کے کر معذرت کیوں کی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button