کھیل

پہلا ٹیسٹ، سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی قیادت جبکہ آئرلینڈ کو اینڈی بلبرینی لیڈ کریں گے'سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اپریل تک گال میں کھیلا جائے گا

گال(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سری لنکا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار ( آج)سے گال میں شروع ہو گا ، تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوارسے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کو اینڈی بلبرینی لیڈ کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اپریل تک گال میں کھیلا جائے گا ۔

ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریاں، نجم سیٹھی کے حیران کن اعلانات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button