کھیل

ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریاں، نجم سیٹھی کے حیران کن اعلانات

ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک موقف اپنائیں گے' وقت آنے پر پاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک موقف اپنائیں گے۔

نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔ افطار ڈنر کے دوران نجم سیٹھی نے فردا فردا صحافیوں سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی گفتگو کی۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک موقف اپنائیں گے۔

نجم سیٹھی کا موقف تھا کہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور وقت آنے پر پاکستان کرکٹ کے مفاد میں درست فیصلے کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جاریے ہیں۔ کرکٹ کی بحالی کے لیے کلبز سے لے کر ہر سطح پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

میٹ ہینری ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد نامایوس کیوں؟ اہم خبر سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button