کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر کیوں ہوئے؟

وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا

نیوزی لینڈ (سپورٹس نیوز)نیوزی لینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انجری کے باعث آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔وطن واپسی پر ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انجری کے دوران اب تک ان کے ساتھ جو سب کی طرف سے تعاون کیا گیا ہے وہ اس کے مشکور ہیں۔

ضداورانا کے چنگل میں پھنسےسیاستدان اورجج تاریخ سےسبق سیکھنے کے لئےتیارنہیں ججزاورسیاستدان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button