کھیل

بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما کی سپیڈ‘ تاریخ رقم کردی

20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ میں ویمن ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کھیلوں کی دنیا میں بہت سے ممالک کی خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے خاص کر کرکٹ کی بات ہو توخواتین اس میں بہت آ گے تک گئی ہیں۔ انہی خواتین میں آج کا جیتا جاگتا نام شیفالف کا ہے جو بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیممیں کھیلتی ہیں۔اب تو شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔صرف 20 سال کی عمر کی شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ میں ویمن ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر نہ صرف اپنے مداحوں کی لسٹ میں اضافہ کیا ہے بل کہ اپنے وطن کیلئے بھی فخر کا مقام رکھتی ہیں۔

بھارتی اوپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی جس کے بعد شیفالی 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 256 گیندوں پر ڈبل سنچری کی تھی جب کہ آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور اور مشل گوسکو نے 345 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button