کھیل

کوہلی کی جیت کے بعد انوشکا اور بچوں سے گپ شپ کی دلچسپ وڈیو وائرل

کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد میدان میں اپنی فیملی کے ساتھ دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ویرات کوہلی کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما ہیں اور ان کے بالی ووڈ میں اپنے کروڑوں فین ہیں تاہم دونوں کی جوڑی خوب چل رہی ہے اور ویرات نے اپنی بیوی سے جو بات کی وہ وائرل ہو گئی۔بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنا۔ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری بناکر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈ کال پر گفتگو کی۔بظاہر اپنے بچوں اور اہلیہ سے گفتگو کرتے وقت ویرات کوہلی کے دلچسپ انداز کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button