کھیل

چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کی جیت شہیر طارق کو کیا ملا؟

شہیر نے ابتدائی راؤنڈز میں بھارت اور منگولیہ کے کھلاڑیوں کو زیر کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہ ٹیلنٹ موسیقی میں ہو ادب میں ہو یا کھیلوں میں ہمارے نوجوان اس میں نمایاں کارکردگی کا ہمیشہ مظاہرہ کرتے آئے ہیں اس بار چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے شہیر طارق نے جیت اپنے نام کی تو انہیں برانز میڈل پہنایا گیا۔روس کے شہر یاکوتسک میں جاری مقابلوں میں شہیر طارق نے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتا،ایونٹ میں پاکستان کا یہ پہلا میڈل ہے۔شہیر نے ابتدائی راؤنڈز میں بھارت اور منگولیہ کے کھلاڑیوں کو زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو۔ایک سے شکست ہوئی۔تیسرے میچ میں شکست کے بعد شہیر طارق برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button