شعیب ملک کی جم میں ورزش ثنا جاوید مشکل میں پڑ گئیں‘ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اور کرکٹر شعیب ملک کی جِم روٹین دیکھ کر حیران

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ثناء جاوید اور ان کے شوہر شعیب ملک کو شادی کا ساتواں ماہ جا رہا ہے اور دونوں بہت ایکٹیو دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ہر روز سوشل میڈیا پر بھی نظر آتے ہیں۔آج ہی کی بات ہے دونوں جم پہنچ گئے اور ورزش کرتے ہوئے دونوں نے اپنی وڈیوز وائرل کر دیں۔دونوں جم میں ورک آؤٹ روٹین میں نظر آئے اور وڈیو بنا کر انہوں نے مداحوں سے شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکارہ کو شعیب ملک کے ساتھ مشکل ترین ویٹ ٹرینگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ ثناء اور کرکٹر شعیب ملک کی جم ٹریننگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے جوڑی کے جِم انسٹرکٹر‘زریاب علی‘ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے بعد ویڈیو ثناء اور شعیب کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں نازک سی اداکارہ ثنا کو اپنے ایتھلیٹ شوہر کے ساتھ پھرتیلے انداز میں جم انسٹرکٹر کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جسے دونوں سلیبریٹیز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک 20 جنوری 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔اس سے قبل شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جب کہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جیسوال کی اہلیہ تھیں۔گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا حج کر کے لوٹی ہیں اور آتے ہی انہیں ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر چن لیا ہے۔
 
				


