کھیل

پاکستان ایشین 15ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں ‘ مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا

قومی پلئیر کا سلور یا گولڈ میڈل ملے گا


لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں ایک فریم کی قربانی دے کر جیت کو گلے لگایا۔فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں سلور میڈل یقینی ہوگیا تاہم گولڈ میڈل اور ٹرافی کیلئے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔

قبل ازیں اپنے پہلے میچ میں میزبان سعودی عرب 2 کوکسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دی۔5 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 18 ٹیمیں شریک ہیں، جن میں سعودی عرب کی 3 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button