کھیل

روہت شرما کیااب ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان ہو نگے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ سٹار اور کرکٹ کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ وہ اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے جس سے ان کے مداحوں میں ہلچل مچ گئی تھی اور ہر کسی کو تشویش تھی کہ روہت کو ابھی بھارت کیلئے اور کھیلنا چاہیئے ۔ ان مداحوں کیلئے اب نئی خبر بل کہ خوش خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا با قاعدہ اعلان کر دیاہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، مجھے بھروسہ ہے کہ روہت شاہ کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔جے شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button