کھیل

آل رائونڈر جدیجا کے ون ڈے کیرئیر کی بریکیں لگنے کا امکان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے لنکا کیخلاف سیریز میں بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنائے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے آل رانڈر رویندرا جڈیجا کے ون ڈے کیرئیر پر جلد بریک لگنے کا عندیہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جس کے باعث جڈیجا کا ون ڈے کیرئیر اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔چیمپئینز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی ٹیم محض 6ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جس میں تین میچز سری لنکا کیخلاف سیریز میں شامل ہے، جس میں سلیکٹرز اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے رویندرا جڈیجا کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں آل رانڈر کی جگہ مشکل ہے تاہم ریڈ بال فارمیٹ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں وہ اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔سال 2019 ون ڈے ورلڈکپ کے بعد سے جڈیجا نے 40 کی اوسط اور 84 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے سے 644 رنز بنائے ہیں جبکہ بالنگ کے دوران 37 کی اوسط سے 44 وکٹیں اور 4.9 اکانومی رہی۔حکام کا کہنا ہے جڈیجا کی کارکردگی میں کوئی برائی نہیں، البتہ مینجمنٹ دوسرے آپشنز کو موقع دینا چاہتی ہے تاکہ مستقبل کیلئے ٹیم تشکیل دی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button