پاک بھارت کرکٹ شائقین جان لیں’ رنگ جمے گا، ٹی20سیریز کا امکان روشن
کسی نیوٹرل وینیو پر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مدعو کیا جائے گا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکسی نیوٹرل وینیو پر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے مدعو کرکے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کرکٹ بحال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ تجویز چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری بات چیت کے درمیان سامنے آئی ہے، جس میں بھارت نے پاکستان آنے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایک دن کے لیے سری لنکا گئے ہیں، امکان ظہار کیا جارہا ہے کہ وہ کولمبو میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے ساتھ مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پر بات چیت کریں گے۔
یہ سیریز ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے دستیاب ونڈو کے دوران شیڈول کی جا سکتی ہے۔پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنا اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیریقینی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے عندیہ دیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔
تاہم پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے پر مصر ہے اور بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ان انتظامات میں اسٹیڈیم کے قریب ایک نئے 5 اسٹار ہوٹل کے قیام کے لیے زمین کا حصول بھی شامل ہے تاکہ طویل سفر اور کڑے سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت نہ پڑے۔بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے پی سی بی کی بی سی سی آئی کو راضی کرنے کی کوششوں کا پھل بہرحال بھارتی حکومت کی منظوری پر منحصر ہے۔پاکستان اور بھارت نے 2012 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، سیاسی تنا کی وجہ سے دونوں ماملک کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد صرف آئی سی سی اور اے سی سی ٹورنامنٹس تک محدود ہے۔