کھیل
2پاکستانیوں سمیت 13 غیر ملکی کوہ پیمائوں نے گیشربرم ٹو کو سر کرلیا
گیشربرم سر کرنے کی مہم میں نیپال، کوسوو، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما بھی شامل تھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔مختلف ملکوں کے 13 کوہ پیمائوں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا۔8035 میٹر بلند گیشربرم ٹو دنیا کی 13 ویں بلند چوٹی ہے جسے اب 13 غیر ملکی کوہ پیمائوں نے سر کرلیا ہے۔
2 مختلف ٹیموں کے ساتھ گیشربرم سر کرنے کی مہم میں نیپال، کوسوو، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما بھی شامل تھے۔روس کی علیہ پیکووا بھی گیشربرم ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہیں،ادھر گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیمائوں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔