کھیل
سلطانہ بی بی کے ٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں
سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کرچکی ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کی ایک اور خاتون نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔وادی ہنزہ کے گاں شمشال کی سلطانہ بی بی نے آج صبح 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا جس کے بعد وہ کے ٹو کو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔
سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کرچکی ہیں۔سلطانہ نے سرباز علی کی نگرانی میں کے ٹو سر کیا۔سرباز علی اور سلطانہ آج صبح کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچے۔