کھیل
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ٹیم چین کوہرا کر سیمی فائنل میں
14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سے مقابلہ ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سیمقابلہ ہوگا۔ چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول اسکور کئے۔ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے چارمیچز کے بعد آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
پاکستان اپنا آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔



