کھیل

 ٹیسٹ سیریز:تیسرے دن کا کھیل جاری،انگلینڈ کے 3 کھلاڑی کی نصف سینچریاں مکمل

انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز سے آج تیسرے دن کا کھیل شروع کیا تو 113 کے مجموعی اسکور پر اوپنر زیک کرالی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کے 3 کھلاڑی نصف سینچریاں مکمل کرچکے ہیں۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز سے آج تیسرے دن کا کھیل شروع کیا تو 113 کے مجموعی اسکور پر اوپنر زیک کرالی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 85 گیندوں پر 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین ڈکٹ تھے جو 249 کے مجموعی اسکور پر عام جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پر 84 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔  3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اولی پوپ صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ زیک کرولی اور جو روٹ ابھی وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 64 اور 32 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اب تک کی واحد وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کل 7 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک کھلاڑی پویلین واپس بھیجا ہے۔

قبل ازیں، پاکستان کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کپتان شان مسعود کا رہا جنہوں نے 151 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق اور سلمان عل آغا نے بھی شاندار سینچریاں اسکور کیں۔ دوسرے دن کا آغاز پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز سے کیا تھا۔ دن کا آغاز ہوا تو سعود شکیل اور نسیم شاہ نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے عمدہ شراکت داری قائم کی، اس دوران سعود شکیل بھی اپنی نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے تاہم نسیم شاہ 388 کے مجموعی اسکور پر برائیڈن کارس کی گیند پر ہیری بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 81 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ نسیم شاہ کے بعد محمد رضوان کھیلنے آئے مگر وہ بغیر کوئی اسکور بنائے جیک لیچ کی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس نقصان کے بعد سعود شکیل اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد عامر جمال بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور جب ٹیم کا اسکور 464 تک پہنچا تو عامر 7 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔

تاہم سلمان آغا نے شاندار سینچری اسکور کرکے پاکستان کو 556 رنز تک پہنچا دیا ہے۔ یہ اس اننگ کی تیسری سینچری رہی، اس سے قبل گزشتہ روز کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق بھی سینچری مکمل کرچکے تھے۔

میچ کے پہلے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود نے 151 رنز بنائے تھے اور عبداللہ شفیق نے 102 رنز کی اننگز کھیلی تھی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی اسکور پر 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، کپتان شان مسعود نے 2 چھکے اور 10 چوکے چڑ کر سینچری مکمل کی۔

دوسری جانب عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 253 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ سعود شکیل اور نسیم شاہ بغیر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کرس ووکس ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button