کھیل

: انگلینڈ نے 823رنزپراننگزڈکلیئرکردی،پاکستان کیخلاف 267 رنزکی برتری

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنا

ملتان(سپورتس ڈیسک) ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنا دیا، ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 7وکٹوں پر 823 رنز مکمل کیے اور اننگز ڈکلیئر کردی۔ انگلش ٹیم کو پاکستان پر 267رنز کی برتری حاصل ہے۔ جوروٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بھی اسی اننگز میں قائم کیا۔

انگلش ٹیم نے 3 وکٹوں پر 492 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر آئے، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شراکت داری سے انگلش ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی ہے۔ انگلش ٹیم نے پاکستان پر برتری حاصل کرتے ہوئے 200 سے زائد رنز کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔ ہیری بروک نے ٹرپل سینچری جبکہ جو روٹ نے 262 رنز بنائے۔

انگلش کھلاڑی بین ڈکٹ 84، زیک کرولی 78، جیمی اسمتھ 31، گس ایٹکنسن 2، اولی پاپ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کرس واکس 17 جبکہ برائڈن کارس 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور صائم ایوب نے 2،2 وکٹیں، حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button