کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا کسی اور ملک میں؟ چیئرمین پی سی بی نے بڑا دعویٰ کر دیا

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام شریک ملک پاکستان آئیں گے: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا کسی اور ملک میں ؟ اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بڑا دعویٰ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے آنے کے حوالے سے اللہ بہتر کرے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری کا فیصلہ جلد ہوگا جبکہ فخر زمان کے حوالے سے فیصلہ سلیکٹرز عاقب جاوید اور دیگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی کے لیے تینوں اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش مقررہ تاریخ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کوچ پاکستانی ہوگا یا غیر ملکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button