کھیل

"پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کا گرمجوشی سے استقبال ہوگا” چیمپئنز ٹرافی ڈیڈلاک پر شاہد آفریدی کا تبصرہ

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ نے 2 ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارت کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے سخت مؤقف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بحرانی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ڈیڈ لاک کی وجہ سے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے، اس صورتحال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ ایک نازک دوراہے پر ہے، شاید کرکٹ کو 1970 کی دہائی کے بعد اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

انا پر قابو پائیں چیمپئنز ٹرافی ڈیڈلاک پر شاہد آفریدی کا تبصرہ

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ نے 2 ممالک کو الگ کیا ہو اور وہ اولمپک اسپرٹ میں اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ایسا کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہو سکتا؟انہوں نے کہا کہ کھیل کے نگراں کے طور پر ہم پر فرض ہے کہ اپنی انا پر قابو پائیں، کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کریں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہر ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں دیکھنے کے لیے پُرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کا گرمجوشی سے استقبال ہوگا اور خوب مہمان نوازی کی جائے گی اور میدان سے واپس جاتے ہوئے تمام ٹیمیں ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button