کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد، بھارتی شائقین کرکٹ آپے سے باہر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی  دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے جس کے بعد 16 نومبر سے ٹرافی کے ٹور کا آغاز ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی  دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے جس کے بعد 16 نومبر سے ٹرافی کے ٹور کا آغاز ہوگا۔بھارتی حکومت کا کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار جسکی وجہ سے بھارتی کرکٹ شائقین آپے سے باہر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق  24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹور کا آغاز سکردو سے ہوگا، سکردو کے بعد چمپئینز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی ٹور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے جہاں چیمپینز ٹرافی کے میچز ہونا ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا ،  آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے جنوری میں کیا گیا تھا،  مینز ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلے جون میں ہوا تھا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے، آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button