کھیل

سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی، محمد یوسف نے کوچنگ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی

ذاتی وجوہات کی بناء پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سے مستعفی ہو رہا ہوں: محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر استعفیٰ کا اعلان کیا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کے بعد کوچنگ سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔ محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کے کوچ بھی تعینات رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونیکا اعلان کیا تھا۔ محمد یوسف نے ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button