آئی سی سی کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، چیمپئنز ٹرافی کے میزبان پاکستان سے ناروا سلوک کا انکشاف
آئی سی سی نے میزبانی ملک کے بورڈ کسی اعلیٰ عہدیدار کے بیان کو بھی شامل نہیں کیا جبکہ پاکستان کے فینز کو بھی اعلامیے میں مخاطب نہیں کیا گیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کے معاملے پر میزبان ملک (پاکستان) سے ناروا سلوک سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان کے ساتھ فرق رکھنے کی پالیسی سامنے آگئی ۔ٹرافی ٹور کے اعلامیے میں میزبان ملک پاکستان کا ذکر تک کرنا مناسب نہ سمجھا۔ آئی سی سی نے اعلامیے میں تین وینیوز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی ذکر تک نہیں کیا۔ آئی سی سی نے میزبانی ملک کے بورڈ کسی اعلیٰ عہدیدار کے بیان کو بھی شامل نہیں کیا جبکہ پاکستان کے فینز کو بھی اعلامیے میں مخاطب نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخیں بھی اعلامیے میں نہیں دیں جبکہ کسی لوگو میں پاکستان یا وینیوز کا ذکر نہیں کیا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے منظور شدہ روٹ اور شیڈول کو بھی تبدیل کر دیا جس پر پاکستان کرکٹ فینز آئی سی سی کے رویے پر سخت ناراض ہیں۔