کھیل

ہمیں افسوس ہےکہ،،،،، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا خط آگیا

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ کےلیےتمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں

نیودہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو عدم شرکت سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں آگاہ کیا گیا ہےکہ ہمیں افسوس ہےکہ بھارتی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ خط میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتےہوئےلکھا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نےپاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹورنامنٹ کےلیےتمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button