کھیل

زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے' ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے

بلاوائیو (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا کونسے نئے کھلاڑی ڈبیو کریں گے ؟ نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل بلاوائیو میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام ، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی ، عامر جمال ، حارث رؤف،فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button