کھیل
پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار، اب تک کتنے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں؟
پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ میں 155 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو گے ہیں

کیپ ٹاؤن(شوبز ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن جاری ہے ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔آج تیسرے روز پاکستان کے بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔پہلے سیشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 118رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 144 رنز پر گری جب محمد رضوان 46 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 155 رنز پر گر گئی جب سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔