آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان، کس کس کو شامل کیا گیا؟
ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائیگا'11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اس سکواڈ میں کس کس کھلاڑی کو شامل کیاگیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو20 نام بھجوا دیئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ تک صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی، اس کے علاوہ 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔