کھیل
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کو جیتے کے لیے 254رنز کا ہدف ملا ہے

ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔