ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آئوٹ، سب حیران و دنگ رہ گئے
انگلینڈ کے بیٹر آریان ساونت نے جنوبی افریقی بولر جیسن رولیس کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلا لیکن گیند شارٹ لیگ فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے ٹکراؤ کر وکٹوں پر آلگی

جنوبی افریقہ (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آئوٹ دیکھنے کو ملا جس کو دیکھ کر سب حیران و دنگ رہ گئے ، جبکہ شائقین کرکٹ نے بھی بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ انڈر 19 اور جنوبی افریقا انڈر 19 کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انوکھا رن آؤٹ دیکھنے کو ملا جس سے متعلق اگر ہم یہ کہیں کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ ہوا کچھ یوں کے انگلینڈ کے بیٹر آریان ساونت نے جنوبی افریقی بولر جیسن رولیس کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلا لیکن گیند شارٹ لیگ فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے ٹکراؤ کر وکٹوں پر آلگی۔
اب آریان ساونت شاٹ کھیل کے اپنی مقررہ لائن (کریس) سے آگے بڑھ گئے تھے جبکہ گیند فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے لگ کر اسٹمپ پر جالگی جسے امپائر نے آؤٹ قرار دے دیا۔ بعدازاں فیلڈر کو سخت تکلیف میں بھی دیکھا گیا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس واقعے پر شائقین نے بے یقینی کا اظہار کیا، کچھ شائقین نے اس واقعے کی نایابیت کو سراہا جب کہ دوسروں نے نشاندہی کی کہ کرکٹ ایک خطرناک کھیل ہے۔