آئی سی سی کا بڑا فیصلہ’ شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو بڑا جھٹکا
آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرشاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 25فیصد، سعود شکیل اور کامران غلام پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا بڑا فیصلہ سامنے آیا جس کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ، سعود شکیل اور کامران غلام کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے اور غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور مخالف ٹیم کے بیٹر سے بحث بھی کی۔ آئی سی سی کے مطابق سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کے آٹ ہونے کے بعد ان کے قریب جا کر غیر مناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا، تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔



