چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی اہم معلومات، منظر عام پر آگئیں
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انتہائی منتظر پاک بھارت ٹاکرے سے لے کر افغانستان کی ڈیبیو مہم تک، شائقین کی ایکسائٹمنٹ کا لیول عروج پر پہنچ چکا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انتہائی منتظر پاک بھارت ٹاکرے سے لے کر افغانستان کی ڈیبیو مہم تک، شائقین کی ایکسائٹمنٹ کا لیول عروج پر پہنچ چکا ہے۔
ذیل میں ہم نے ٹیموں کی تفصیلات، ان کے کھلاڑیوں اور فکسچر کا خلاصہ پیش کیا ہے:
گروپ اے
پاکستان
کوچ: عاقب جاوید
کپتان: محمد رضوان
بہترین فنش: چیمپئنز ٹرافی(2017)
میچز : نیوزی لینڈ (19 فروری، کراچی)، بھارت (23 فروری، دبئی)، بنگلہ دیش (27 فروری، راولپنڈی)
1996کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملنا ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
اہم کھلاڑی:
بابر اعظم – دنیا کے ٹاپ رینک والے بلے باز، پاکستان کی حالیہ کرکٹ کی تاریخ کی ایک اہم شخصیت ہیں لیکن انہیں اپنی بہترین فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بنگلہ دیش
کوچ: فل سیمنز
کپتان: نجم الحسین شانتو
بہترین فنش: سیمی فائنلز (2017)
میچز: بھارت (20 فروری، دبئی)، نیوزی لینڈ (24 فروری، راولپنڈی)، پاکستان (27 فروری، راولپنڈی)
بھارت
کوچ: گوتم گمبھیر
کپتان: روہت شرما
بہترین فنش: چیمپئنز (2002، 2013)
فکسچر: بنگلہ دیش (20 فروری، دبئی)، پاکستان (23 فروری، دبئی)، نیوزی لینڈ (2 مارچ، دبئی)
ٹورنامنٹ میں بھارت کا پاکستان آمد سے انکار ایک رکاوٹ بن کر سامنے آیا جس کے بعد پی سی بی کی بھرپور کوششوں کے سبب بالآخر، ان کے فکسچر کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ
کوچ: گیری سٹیڈ
کپتان: مچل سینٹنر
بہترین فنش: چیمپئنز (2000)
میچز: پاکستان (19 فروری، کراچی)، بنگلہ دیش (24 فروری، راولپنڈی)، ہندوستان (2 مارچ، دبئی)
بلیک کیپس میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینئر فاسٹ بولر ٹم ساتھی اور ٹرینٹ بولٹ کی غیر حاضری اور کین ولیمسن نے کپتانی چھوڑ دی ہے۔
گروپ بی
افغانستان
کوچ: جوناتھن ٹراٹ
کپتان: حشمت اللہ شاہدی
ٹورنامنٹ میں ڈیبیو
میچز: جنوبی افریقہ (21 فروری، کراچی)، انگلینڈ (26 فروری، لاہور)، آسٹریلیا (28 فروری، لاہور)
آسٹریلیا
کوچ: اینڈریو میکڈونلڈ
کپتان: اسٹیو سمتھ
بہترین فنش: چیمپئنز (2006، 2009)
میچز: انگلینڈ (22 فروری، لاہور)، جنوبی افریقہ (25 فروری، راولپنڈی)، افغانستان (28 فروری، لاہور)
دو مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کی صورتحال کچھ پریشان کن ہے کیوں کہ اس کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچ مارش، مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوئنس سبھی غائب ہیں۔
انگلینڈ
کوچ: برینڈن میک کولم
کپتان: جوس بٹلر
بہترین فنش: رنرز اپ (2004، 2013)
میچز: آسٹریلیا (22 فروری، لاہور)، افغانستان (26 فروری، لاہور)، جنوبی افریقہ (1 مارچ، کراچی)
انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ سال 3-8 کے مایوس کن ون ڈے ریکارڈ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہورہی ہے، جس میں بھارت کے ہاتھوں3-0 کی شکست بھی شامل ہے۔
جنوبی افریقہ
کوچ: روب والٹر
کپتان: ٹیمبا بووما
بہترین فنش: چیمپئنز (1998)
میچز: افغانستان (21 فروری، کراچی)، آسٹریلیا (25 فروری، راولپنڈی)، انگلینڈ (1 مارچ، کراچی)
جنوبی افریقہ کئی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ چکا ہے اور 1998 میں افتتاحی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے ٹرافی کے قحط کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔



