بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کس پاکستانی بلے باز کے فین ہیں ؟تعریفوں کے پل باندھ لیے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے اپنے پانچ بہترین بلے بازوں کے نام بتادیے جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا نام بھی شامل ہے۔

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں یہ پانچ کھلاڑی ہمیشہ پسند رہے ہیں۔انھوںنے ان پانچ کھلاڑیوں کو شاندار، بہترین، باصلاحیت اور دیگر تعریفی کلمات سے نوازتے ہوئے بتایا کہ ان کے نزدیک ویرات کوہلی کرکٹ کا بادشاہ ہے اور میرا خیال ہے کہ شاید اس جیسا کھلاڑی اب دوبارہ نہ آئے۔سہواگ نے دوسرے نمبر پر سچن ٹنڈولکر کا انتخاب کیا جنہوں نے 463 ون ڈے میچز میں 18426 رنز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں۔سہواگ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر انضمام الحق کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق سے بہت کچھ سیکھا، وہ مشکل سے مشکل صورت حال میں مسکراتے اور اپنی کلکولیشن کے حساب سے بیٹنگ کرتے ہوئے موقع ملنے پر گیند کو بانڈری سے باہر پھینکتے تھے۔اس کے بعد چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ ان کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سب سے آخری نمبر کرس گیل کا ہے۔



