کھیل

پی ایس ایل 10 نے نئی تاریخ رقم کر دی ،آئی پی ایل کی مقبولیت میں کمی

پی ایس ایل 10 نے ثابت کر دیا کہ اگر معیار ہو، جذبہ ہو اور پیشکش میں نیا پن ہو، تو دنیا کی کوئی بھی بڑی لیگ مقابلہ نہیں کر سکتی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دسویں ایڈیشن نے لائیو ویورشپ کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، اور پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حیران کن طور پر یہ اضافہ اس وقت ہوا جب پی ایس ایل پہلی بار بھارتی انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے ساتھ ایک ہی وقت میں منعقد ہو رہی تھی، جو عام طور پر کرکٹ بورڈز ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سال پی ایس ایل کا فروری اور مارچ کا شیڈول تبدیل کر کے اپریل میں منتقل کیا گیا، تاکہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر سکے۔لیکن پی ایس ایل کو آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کے مقابل لایا گیا، مگر پی سی بی نے اسے ایک موقع میں بدل دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار حکمتِ عملی اپناتے ہوئے بین الاقوامی اور مقامی سطح کے ٹاپ کھلاڑیوں کو مدعو کیا، جس سے ایونٹ کی کشش میں بے پناہ اضافہ ہوا اور شائقین کی بڑی تعداد نے اسے آن لائن اور اسٹیڈیمز میں دیکھا۔

پی ایس ایل 10 نے ثابت کر دیا کہ اگر معیار ہو، جذبہ ہو اور پیشکش میں نیا پن ہو، تو دنیا کی کوئی بھی بڑی لیگ مقابلہ نہیں کر سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button