کھیل

کراچی کنگز کی شاندار جیت، ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 سے باہر

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنائے۔

کراچی کی اننگز کا آغاز جارحانہ تھا، جہاں ٹم سیفرٹ اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے تیز رفتار بیٹنگ کی۔ملتان نے عبید شاہ نے اوما یوسف کو صرف 1 رن پر آؤٹ کر کے کچھ دیر کے لیے کراچی کو روکا، مگر پھر عرفان خان نیازی اور جیمز ونس نے 78 رنز کی شراکت قائم کی۔ ونس نے ناقابلِ شکست 65 رنز بنائے، جبکہ خوشدل شاہ نے صرف 13 گیندوں پر 33 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے لیے ہدف کا تعاقب ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے دوسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وکٹیں تیزی سے گرتی رہیں۔ یاسر خان نے 26 رنز کی مزاحمت کی، مگر دیگر بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ملتان سلطانز کی پوری ٹیم صرف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 10 میں صرف ایک میچ جیتا اور ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button