کھیل

کیا پاکستان سپرلیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متوقع ہے ؟

پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست مکمل کرلیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست مکمل کرلیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے کراچی کنگز کے اوورسیز کھلاڑی فائنل کرلیے گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈیوڈ وارنر، ٹم سائفرٹ، بین میکڈرموٹ ایونٹ کے بقیہ میچز کیلئے دستیاب ہونگے جبکہ جیمز ونس اور محمد نبی بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گی۔

پشاور زلمی نے بھی غیر ملکی کھلاڑی فائنل کرلیے، لیوک ووڈ، میکس برائنٹ، ٹام کیلر کیڈمور اور نجیب اللہ زادران پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کیلئے تمام غیر ملکی کھلاڑی جلد ہی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا کل سے آغاز ہورہا ہے، ایونٹ کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button