کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ فیڈریشن کیخلاف بول پڑے

ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی ہمیں سہولیات دی جائیں، فیڈریشن نے ابھی تک ہمارے واجبات ادا نہیں کیے ہیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ فیڈریشن کے خلاف بول پڑے ہیں جس کے بعد ہاکی فیڈریشن سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کے لیے خودکو تیار کر رہے ہیں اس وقت تیاری بڑی اچھی ہے، ہمارے لیے ایشیاکپ بڑا اہم ٹورنامنٹ ہے، ایشیا کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ کپتان قومی ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے ابھی تک ہمارے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، جو کمٹمنٹ ہو اس کو پورا کیا جانا چاہیے، جو میری آڈیو لیک ہوئی ہے اس پر غور و فکر کرنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ فیڈریشن کے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے۔

عماد بٹ کا کہنا تھا آڈیو میں جو باتیں میں نے کی ہیں ان پر قائم ہوں،کھلاڑیوں کے ساتھ کیے گئے کمٹمنٹس کو پورا کیا جائے، آڈیو میں جو کہا ہے بالکل درست کہا ہے اور ویسا ہی ہوسکتا ہے، اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی ایسی بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی بغاوت کے حوالے سے باتیں سننے کو مل رہی ہیں، ابھی ایسی کوئی بات مکمل نہیں ہے جب اس بارے میں فیصلہ ہوگا تو پتہ چل جائیگا، اس حوالے سے جو بھی ہوگا میڈیا کو بتائیں گے، ابھی تک فیڈریشن نے کوئی میسج نہیں بھیجا اور نہ ہی کوئی بات ہوئی نہ کسی سے رابطہ ہے، ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت بھارت جانا ہمارے لیے خطرے سے خالی نہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا بیک اپ موجود ہیکہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ہماری سہولیات کو بہتر کرنا چاہیے، فیڈریشن کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بحال کر دیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button