کھیل

انگلینڈ کے جوروٹ نے بڑا معرکہ سر کر لیا

جو روٹ نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، رکی پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13 ہزار 3378 رنز بنائے، جو روٹ نے صرف 157 ویں ٹیسٹ میں رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑا

انگلینڈ (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے بیٹسمین جوروٹ نے بڑا معرکہ سر کرلیا ، انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں کونسا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈکے جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبرپر آگئے۔ جو روٹ بھارت کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں 120 رنز بنا کرنا قابل شکست ہیں۔ جو روٹ نے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، رکی پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13 ہزار 3378 رنز بنائے، جو روٹ نے صرف 157 ویں ٹیسٹ میں رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑا۔

خیال رہے کہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں15کھلاڑی 10ہزاریا اس سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میں 15 ہزار 921 رنزبناکر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ یونس خان 10 ہزار 99 رنز کے ساتھ 10 ہزار یا زائد رنز بنانے والے پاکستان کے واحدکھلاڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button