کھیل
پاکستان کو شکست، بنگلا دیش کی فائنل میں رسائی

سری لنکا (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش نے ساف انڈر 17چیمپئن شپ 2025ء کے سیمی فائنل میں پاکستان میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدی نے تیسرے منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمن نے چوتھے منٹ میں اسکور کیا۔ ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔