کھیل

احمد شہزاد کا چونکا دینے والا دعویٰ’ دنیا کرکٹ ہل کر رہ گئی

میرے خلاف کئی صحافیوں ، کرکٹرز اور پی سی بی کے لوگوں نے مل کر مہم چلائی اگر میں چاہتا تو دوسرے کرکٹرز کی طرح اصولوں کے خلاف جاکر خود کو بچا سکتا تھا: احمد شہزاد

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سال بیٹسمین احمد شہزاد نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی کرکٹ ٹیمیں ہل کر رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے مطابق جب ہم جیسے لوگ ان اصولوں کو فولو کرتے ہوئے صحافیوں سے دوری قائم کرتے تھے تو کہا جاتا تھا ہم میں بہت اکڑ ہے، ہمیں میسیجز دکھائے جاتے، بتایا جاتا کہ آپ کے سینئرز تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھتے ہیں تو ہم کون ہوتے ہیں، جس پر میرا جواب یہی ہوتا تھا کہ یہ غلط ہے اگر میرا سینئر غلط کررہا ہے تو لازمی نہیں کہ میں بھی غلط کروں۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ہم بھی ایسا ہی کرسکتے تھے لیکن ہم نے اصولوں کو فولو کیا، ہمیں مخصوص اسٹیٹس نکال کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ، ہمارے خلاف جھوٹ بولے جاتے ، ورلڈکپ کے دوران میرے خلاف جھوٹی ہیڈلائن چلائی گئی کہ میں نے وقار یونس کو تھپڑ ماردیا، اب مجھے بتایا جائے کہ میں نے انہیں کب تھپڑ مارا ؟ اس وقت ہمیں سوشل میڈیا پر اپنے حق میں مہم چلانی نہیں آتی تھی، ہم سے بھی غلطیاں اس وقت ہوئیں جب ہم 8 سال تک گالیاں کھا کھا کر پریشر لے چکے تھے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہمیں سکھایاجاتا تھا کہ صحافیوں سے ایک فاصلہ برقرار رکھنا ہے لیکن ہمارے کچھ سینئرز نے انہی صحافیوں کی تنقید سے بچنے کیلئے ان کے ساتھ تعلق بنائے، یہ سینئرز ان صحافیوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوتے تھے، ان کو اِن سائیڈر فراہم کرتے تھے، کال پر گفتگو کرتے تھے، صحافیوں کو کسی بھی میچ کیلئے کھیلنے والی ٹیم کے پلیئرز کے نام بتائے جاتے تھے حتی کہ پلیئرز ان جرنلسٹ کے آنے پر ان کیلئے کھانے پینے کا اہتمام بھی کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button