کھیل

محمد رضوان کے پی سی بی سے سخت سوالات مگر کیوں؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سخت سوالات کیوں کیے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں تنزلی پر خدشات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان نے چند سوالات پی سی بی کے سامنے رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رضوان نے پی سی بی سے سوال کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کیوں کی؟ ، سینٹرل کنٹریکٹ کس بنیاد پر بنایا گیا ؟ کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ کیا پرفارمنس ہے؟ ذرائع کے مطابق رضوان نے سوال کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹرانسپیرنسی کا کیا طریقہ کار ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button