کرکٹ میں انوکھا واقعہ، بنگلہ دیشی بیٹسمین ڈرامائی انداز میں بولڈ

بنگلہ دیش(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ میں انوکھا واقعہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیشی بیٹسمین ڈرامائی انداز میں بولڈ ہوئے جو ایک تاریخی لمحہ بن گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی۔ بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیلا، گیند لیگ سائیڈ کی بانڈری پار کر گئی،شائقین جھوم اٹھے، ساتھی کھلاڑی خوشی سے چلانے لگے کہ چھکا ہوگیا۔
27 اکتوبر کو بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک غیر معمولی واقعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے ایک زبردست چھکا مارا لیکن اسی گیند پر آؤٹ ہوگئے لیکن ری پلے میں ایک حیران کن منظر سامنے آیا کہ شاٹ کھیلنے کے دوران تسکین احمد کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا اور بیلز گر گئیں جس کے بعد امپائر نے انہیں فورا ہِٹ وکٹ آؤٹ قرار دے دیا۔ یوں بنگلادیش کی خوشی کا لمحہ فورا ہی مایوسی میں بدل گیا اور میچ ہار گیا۔



