کھیل

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کا انجری کے بعد پہلا بیان

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کا انجری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر کو شریاس ائیر آسٹریلیا کیخلاف سڈنی میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئے ان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔شریا س ائیر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی تھی اور اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انہیں کچھ وقت کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔

29 سالہ کرکٹر ائیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اس وقت صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے ملنے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکرگزار ہوں، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button