انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی زمبابوے کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں رسائی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 128 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے اوپنر لابانگانا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالسبحان، محمد صیام اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جواب میں پاکستان نے زمبابوے کا 129 رنز کا ہدف27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی’ عثمان خان 26 اور احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے گروپ سی سے ایونٹ کے اگلے مرحلے سپر سکس کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ شکست کے باوجود زمبابوے اور انگلینڈ بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔



