ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش کو شرکت نہ کرنے پر کتنا نقصان ہوگا؟

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جو کہ بھارت میں ہو رہا ہے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر بنگلا دیش کو کتنا نقصان ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریبا 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑیوں کے ورلڈکپ کھیلنے پر آمادگی کے باوجود مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔



